Ticker

6/recent/ticker-posts

اگر تم نہ ہوتی (افسانچہ )✒️ رونق جمال

3️⃣
اگر تم نہ ہوتی
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 54 💁🏻‍♀️💁🏻‍♂️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
بیٹے کے انجینرنگ کالج میں داخلے کا مسئلہ تھا۔اسی ہزار روپیے فیس ادا کرنی تھی بمشکل میں دوستوں سے قرض لے کر بیس ہزار روپیوں کا انتظام کرپایا تھا ۔پریشانی گھبراہٹ اور اختلاج قلب کے باعث آج ڈیوٹی پر بھی نہیں جا سکا تھا ۔بیگم نے میری حالت دیکھی تو قریب آکر بیٹھی اور پوچھا۔
"کیا بات ہے بہت پریشان لگ رہے ہو!؟"
"ہاں بیگم ارشد کے کالج کی فیس کے مسئلے نے مجھے پریشان کر رکھا ہے بڑی مشکل سے بیس ہزار کا انتظام ہو پایا ہے ابھی ساٹھ ہزار کا انتظام اور کرنا ہے اور ہمارے پاس صرف چار روز ہیں۔!!"
"آپ کو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ہے ! یہ لو ساٹھ ہزار روپیے۔!!"۔
"کہاں سے آئے اتنے سارے روپیے ؟تمہاری چوڑیاں کہاں ہیں!!؟؟"
"چوڑیاں الماری میں رکھی ہیں!!"
"پھر یہ روپیے !؟"
"میں نے گھر خرچ سے پچیس سالوں سے تھوڑے تھوڑے بچا کر رکھے تھے اسی طرح کے مشکل وقت کے لئے۔۔!!"
"بیگم۔۔۔ بیگم۔۔۔ تم بیوی نہیں فرشتہ ہو!" میں خوشی سے اچھل کر اٹھ بیٹھا۔
"بیوی نہیں۔۔۔ شریک حیات ہوں میں تمہاری۔۔۔!! سکھ دکھ کی ساتھی!!"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments