1️⃣8️⃣
فکر مستقبل
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس
ایونٹ نمبر 54 💁🏻♂️💁🏻♀️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 18
"ہسپتال جاتے وقت ہی کہا تھا کہ کچھ پیسے دے کر جانا"بیوی نے سالن بھری پلیٹ زور سے دسترخوان پر جھٹکے سے رکھتے ہوئے کہا۔
"پیسے نہیں تھے۔کیوں! کون آیا تھا؟"
شوہر نے پوچھا۔
"بیوہ آشرم کی مہیلا ئیں"
بیوی نے سپاٹ لہجے میں جواب دیا۔
"پھر۔۔۔۔؟"
"پھر کیا۔۔ میں نے اپنے پرس سے نکال کر دیئے"
"اچھا کیا نا۔۔۔ ان سے تعلقات بنا کر رکھو"
شوہر نے مشورہ دیا اور دسترخوان کے ایک کونے پر رکھی ہسپتال کی فائل پر اس کی نظر جم گئی۔
✍️✍️✍️
0 Comments