Ticker

6/recent/ticker-posts

انوکھی سوچ (افسانچہ ) ✒️ محمد نجیب پاشا

1️⃣3️⃣
انوکھی سوچ
افسانہ نِگار ✒️ محمد نجیب پاشا
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 13
افضل صاحب ہر سال حاجیوں کو حج بیت اللہ کے سفر پر روانہ ہوتے ہوئے دیکھتے تو وہ بھی حج کرنے کے لئے تڑپ اٹھتے لیکن ان کے پاس اتنے روپیے نہیں تھے کہ حج کرسکیں کیونکہ انہیں اپنی بیٹی نازیہ کی شادی بھی تو کرنی تھی۔ التمش جیسے نیک لڑکے سے نازیہ کی منگنی ہونے پر وہ بہت خوش تھے اور دل ہی دل میں یہ سوچ کر اپنے آپ کو مطمئین کر لیتے کہ بیٹی کی شادی کرنا بھی تو حج کے برابر ہے۔
افضل صاحب کے سارے رشتے دار وں کو پوری امید تھی کہ شادی بہت دھوم دھام سے ہوگی کیونکہ نازیہ افضل صاحب کی اکلوتی بیٹی تھی۔
کچھ دنوں کے بعد جب نازیہ کی شادی سادگی سے ہوئی تو سارے رشتے دار حیرت میں پڑگئے کہ جہیز میں صرف ضرورت کی چیزیں دی گئی تھیں۔ ان کے رشتے داروں کا خیال تھا کہ افضل صاحب نے اپنے داماد کو نقد رقم دی ہوگی کیونکہ سمدھی اور سمدھن بھی اس شادی سے بہت خوش ہیں۔
آج افضل صاحب اپنی بیگم رقیہ کے ساتھ حج پر روانہ ہورہے تھے لیکن سارے رشتے دار افضل صاحب اور ان کی بیگم کے بجائے ان کے داماد التمش کو مبارکباد دے رہے تھے کیونکہ اس نے جہیز نہ لے کر ایک نئے انقلاب کی بنیاد رکھ دی تھی۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments