Ticker

6/recent/ticker-posts

عید پر عید ✍️انصار احمد معروفی

عید پر عید 
✍️انصار احمد معروفی
یاروں کو جب بلائیں گے ہم گھوم گھوم کر
خوشیوں کے گیت گائیں گے تب جھوم جھوم کر
مہمان ہم خدا کے ہیں ہر ایک عید پر
جو کچھ ملے گا کھائیں گے ہم چوم چوم کر

بادل گرج رہے ہوں کہ بجلی کی ہو کڑک
رم جھم برستے پانی میں سنسان ہو سڑک
دن عید کا ہو چاہے نہ بیٹھیں گے گھر میں ہم
باہر نکل کے کودیں نہائیں گے بے دھڑک

بڑھ جاتے عید پر ہیں بہت دل کے حوصلے
پوچھو نہ دل میں کتنے ہیں جوش اور ولولے
مٹ جائیں پل میں ساری دلوں کی کدورتیں
ملتے ہیں جب خوشی سے بھی آپس میں ہم گلے

Post a Comment

0 Comments