Ticker

6/recent/ticker-posts

مظاہرہ (افسانچہ )✒️سلیم خان (فیض پور)

1️⃣6️⃣
مظاہرہ
افسانہ نِگار ✒️سلیم خان (فیض پور)
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 16
بقرعید کے موقع پر صاحب نصاب جانور خرید رہے تھے.
سر راہ بھیکن ڈرائیور کی حاجی اشفاق احمد سے ملاقات ہوگئی،"السلامُ علیکم حاجی صاحب.!"
"وعلیکم السلام،کیسے ہو بھیکن.!؟"
"جی، اللہ کا شکر ہے. آپ کی دعا سے قربانی کے لیے بیس ہزار کا بکرا لایا ہوں." بھیکن نے فرطِ مسرت سے کہا.
"ارے بھیکن ،قربانی اللہ کی رضا کے لیے ہوتی ہے، اس کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے.
میں نے پچاس ہزار کا بڑا فربہ جانور خریدا ہے، کیا میں نے ذکر کیا.!!"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments