1️⃣1️⃣
غلط فہمی
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
ایونٹ نمبر 54 💁🏻♂️💁🏻♀️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 11
"اجی! ذرا سنئے نا!"
بیوی کے پیار بھرے لہجے کو سن کر اکرم حیرت میں پڑ گیا.
"کیا بات ہے؟آج انداز تخاطب کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے."
"سردست میرے بھائی کو دو لاکھ روپے چاہیے تھے"
"میں سمجھ گیا تھا کہ تم اسی طرح کا دھماکہ کروگی."
"دینا ہے تو دیجئے، میں زیادہ سفارش نہیں کر سکتی."
"اب آ گئی نا اپنی اوقات میں.. ٹھیک ہے ٹھیک ہے،اکاؤنٹ نمبر مانگ لو.."
ایک کاغذ کے ٹکڑے کو میز پر رکھ کر بیوی نے کہا."اکاؤنٹ نمبر میرے پاس ہے.."
"بھائی سے پہلے ہی ساز باز کر لیتی ہو، تب مجھےبتاتی ہو. ارے اس میں تمہارے بھائی کا نام کہاں..؟ اس میں تو سدرہ خاتون لکھا ہے. کیا یہ اس کی بیوی کا اکاؤنٹ نمبر ہے؟"
"نہیں! یہ بینک اکاؤنٹ نمبر آپ کی چھوٹی بہن کا ہے.آپ اپنی چھوٹی بہن کا نام بھی بھول گئے کیا؟ بیوی نے قدرے متعجب لہجہ میں کہا.
✍️✍️✍️
0 Comments