Ticker

6/recent/ticker-posts

شریکِ حیات (افسانچہ ) ✒️ فرخندہ ضمیر

7️⃣
شریکِ حیات
افسانہ نِگار ✒️ فرخندہ ضمیر
ایونٹ نمبر 54 💁🏻‍♀️💁🏻‍♂️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 7
صوبہ کے چیف سیکریٹری صاحب کے اعزازی جلسہ میں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ
۔"آپکی کامیابی میں سب سے اہم رول کس کاہے"
" میری شریکِ حیات " انھوں نے سامنے کی قطار میں بیٹھی ایک خاتون کی طرف اشارہ کیا ۔ سب کی نگاہیں ادھر گھوم گئیں اور منہ حیرت سے کھلے رہ گئے ۔ گھاگھرا لوگڑی پہنے، ماتھے پر بورلا سجائے، کہنیاں تک ہاتھی دانت کا چوڑلہ پہنے چہرے پر ایک وقار لئے وہ خاتون مسکرا رہی تھی۔
"آپ سب کو حیرت ہوئ؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ میرے سارے دکھ اور تمام ذمّہ داریاں اس نے اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھاکر مجھے ہر فکر سے آزاد رکھا ۔ اور مجھے کامیابی کی طرف گامزن کیا۔
یہ ہی میری پریرنا، میری لکشمی ، میری محبوبہ میری شریک حیات ہے۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments