Ticker

6/recent/ticker-posts

ورلڈ ٹور (افسانچہ) ✒️ شمیم جہانگیری

1️⃣1️⃣
ورلڈ ٹور
افسانہ نِگار ✒️ شمیم جہانگیری
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 11
میں توجرنلسٹ ہوں۔ لیکن آپ شاید مشہور مسلم فلم پروڈیوسر۔ جو پچھلے ہفتے ورلڈ ٹور سے واپس آئے ہیں 
واہ جرنلسٹ۔ واقعی تمہارے پاس میری پوشیدہ خبر ہے۔
جی ہاں۔ کہئے کیسارہا آپ کا ورلڈ ٹور؟
بہت دلچسپ اور کامیاب سفر رہا ۔دنیا کے تمام تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور تفریحی مقامات کو دیکھا ۔دنیا نے بڑی ترقی کی ہے۔تعلیم وٹکنالوجی نے دنیا کو مٹھی میں قید کرلیا ہے۔لیکن ہماری مسلم قوم آج بھی بنیادپرستی اور قدامت پسندی کے حصار میں مقید ہے۔
تو کیا یہی خاص وجہ تھی کہ آپ سعودی عرب کے کسی بھی مذہبی مقامات کی سیر کو نہیں گئے؟
تمہارامطلب مکہ مدینہ حج سے ہے کیا؟
نہیں۔ مگر وہ مقامات ورلڈ ٹور کےنقشے میں درج تو ہیں نا؟
ہاں۔ ہےتو سہی ۔ بالکل ہے ۔ مگر افسوس وہ مقامات میرے دل میں نقش نہیں تھا ورنہ۔۔۔۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments