6️⃣
ابا حضور
افسانہ نِگار ✒️سید محمد نعمت ﷲ
ایونٹ 52 🤦🏻♀️💁🏻♂️ فیملی ڈرامہ
کل ھِند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
گھر کے تمام لوگ جب سوگئے تب بڑے میاں کی بھوک کا پیمانہ لبریز ہوا لہذا بھوک مٹانے کے لئے وہ حرکت میں آگئے ، انہوں نے سب سے پہلے بڑے بیٹے کے فریج کو کھولنا چاہا جو کھل نہ سکا. پھر انہوں نے منجھلے بیٹے کے فریج کا رخ کیا تو اسے بھی لاک پایا. البتہ تیسرے بیٹے کا فریج خوش قسمتی سے کھلا ہوا ملا ، جس میں چند مٹھائیاں ان کی منتظر نظر آئیں . ابھی ایک مٹھائی موصوف کے حلق سے اتری بھی نہیں تھی کہ تیسری بہو فریج کھلنے کی آہٹ پاکر کر اپنے کمرے سے نکلتے ہی ان پر برس پڑی. "آپ کو شرم نہیں آتی! مٹھائیاں چوری کرکے کھارہے ہیں!!"
"شرم تو آتی ہے بہو! البتہ زیادہ شرم چند گھنٹے قبل آئی تھی جب تم سبھی لوگ مجھے رات کا کھانا کھلائے بنا اپنے اپنے کمروں میں بند ہوگئے تھے." لرزتی آواز میں بڑے میاں نے جواب دیا.
"یہ تو بڑی بھابھی کی غلطی تھی نا! منگل کی رات کھانا دینے کی باری ان کی ہوتی ہے ."
"نہیں! نہیں!! آج میری نہیں بلکہ منجھلی دلہن کی باری تھی." بڑی بہو آنکھیں ملتی ہوئی اپنے کمرے سے نمودار ہوکر صفائی پیش کی.
تبھی چھوٹا کنوارہ بیٹا اچانک وارد ہوا جس کے چہرے پر خفگی نمایاں تھی." غلطی آپ لوگوں کی نہیں، غلطی خود ابا کی ہے جنہوں نے وقت سے پہلے اپنے تمام اثاثہ جات سبھی بیٹوں کے درمیان تقسیم کرکے اپنا ہاتھ کاٹ بیٹھے ہیں."
✍️✍️✍️
0 Comments