Ticker

6/recent/ticker-posts

واشنگ مشین (افسانچہ ) ✒️ پرویز انیس

7️⃣
واشنگ مشین
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ 52 🤦🏻‍♀️💁🏻‍♂️ فیملی ڈرامہ
کل ھِند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 7

"میری تو قسمت ہی خراب تھی جو ایسے گھر میں شادی کرکے آگئی۔۔۔ کوئی چیز ڈھنگ سے کام نہیں کرتی اس گھر میں"
بہو نے واشنگ مشین کو لات مارتے ہوئے کہا۔۔۔
ساس نے یہ منظر دیکھ کر فوراً پلٹ وار کیا۔۔۔
"تقدیر تو ہماری پھوٹی تھی ورنہ میرے بیٹے کے لیے رشتوں کی لائن لگی تھی۔۔۔ مگر اس لاٹ صاحب کو نہ جانے کیا دکھائی دیا تجھ میں۔۔۔"
بیٹا جو بگڑی واشنگ مشین کی مرمت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔ نظر اٹھا کر ماں اور بیوی کو دیکھا اور واپس اپنے کام میں لگ گیا۔۔۔
اچانک پانچ سالہ مزمل روتا ہوا آیا اور دادی سے لپٹ کر کہنے لگا۔۔۔
"دادی۔۔۔ سلیم نے ہم کو آج پھر مارا!!"
دادی پوتے کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر نکلتے ہوئے آواز لگائی۔۔۔
"بہو۔۔۔ چل سلیم کی ماں کی خبر لیتے ہیں۔۔۔ بہت پارسا بنتی ہے وہ"
"آئی امی۔۔"
کہتے ہوئے بہو بھی بھاگتے ہوئے آئی۔۔۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments