Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیاوی حور (افسانچہ ) ✒️ رونق جمال

4️⃣
دنیاوی حور
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ 52 🤦🏻‍♀️💁🏻‍♂️ فیملی ڈرامہ
کل ھِند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4

کورونا وبا سے بھی خطرناک وبا سماج میں پھیلی ہوئی ہے موبائل کی وبا۔۔موبائل کے مرض میں مبتلا انسان الو کی مانند خاموش ہو جاتا ہے جیسے نیم مردہ !کسی کے گھر ملنے جاؤ تو پتہ چلتا ہے کہ گھر میں چار افراد ہیں اور چاروں اپنے اپنے موبائل میں گھسے ہوئے ہیں کسی کو کسی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔!
ایسے ہی ایک گھر میں موبائل ایڈکٹ حضرات اپنے اپنے موبائل میں گھسے ہوئے تھے اچانک صاحب خانہ نے اپنے موبائل کی آواز بلند کردی۔۔۔۔ مولانا بڑی شان سے فرما رہے تھے۔۔۔ اللہ جب خوش ہوتا ہے تو حوریں پیدا کرتا ہے جو حشر میں حساب کتاب کے بعد مردوں کو ملے گی۔!
بیگم نےسر اٹھا کر مولانا کی بات سنی اور شوہر سے بولی۔۔۔
"یہ کیسی نا انصافی ہے ؟مردوں کو حوریں اور عورتوں کو کچھ بھی نہیں!!"
"اللہ اور ناانصافی! نا ممکن۔۔ !ارے بھائی دنیا میں ہی اللہ نے تمہارے قدموں کے نیچے جنت رکھ دی اب تمہیں حوروں سے کیا مطلب!!؟"
"آپ بھی تو جنت کا دروازہ ہو!!"
"دروازہ تو ہوں لیکن ساری عمر تو تمہارے قدموں کے نیچے ہی رہوں گا۔ اسی لئے ہر مرد کو حوریں ملے گی۔!!"
"میں تو روز قیامت اللہ سے شکایت کروں گی۔!!"
"ایسا قطعی مت کرنا۔۔۔ ایسانہ ہو اللہ ناراض ہو کر تمہیں دوذخ میں ڈال دے۔۔ فکر مت کرو میں ایک حور تمہاری خدمت میں تعینات کردوں گا۔!!"
"بھاڑ میں جاؤ تم اور تمہاری حوریں۔۔۔" کہتے ہوئے
جھلا کر بیگم صاحبہ نے موبائل پھنک کر شوہر نامدار کے سر پرمار دیا۔ شوہر دنیاوی حور کا غصہ دیکھ کر ابھی تک حیرت کے دریا میں غرق ہے۔!!!

Post a Comment

0 Comments