Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹاپ سیکریٹ (افسانچہ) سراج فاروقی

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
ٹاپ سیکریٹ
(افسانچہ)
سراج فاروقی

شیلیش نے آفس کے لیےایک دکان خریدی تھی- وہ پیشے سے معتبر صحافی تھے۔ اپنا ایک ہفت روزہ اخبار نکالتے تھے۔ انھیں ایک آفس کی اشد ضرورت تھی- اس لیے یہ دکان خرید لی تھی- آج اسی کا افتتاح تھا- مجھے بھی مدعو کیا گیا- وہ میرے عزیز ترین دوست تھے- میں ان کی دعوت پر وہاں پہنچا تودیکھا۔ مہمان جمع ہیں اور انتظام وانصرام بھی خوب ہے-
میں نے شیلیش سے پوچھا،
"کیا کوئی سیلیبریٹی آنے والا ہے؟"
انہوں نے کہا، "ہاں!"
"کون؟"
"یہ ٹاپ سیکریٹ ہے!"
اور تقریباً پوری محفل میں یہی بات موضوع بحث تھی کہ کون سلیبیریٹی ہوگا؟کوئی فلمی یا سیاسی؟ کیونکہ ان کے ایسے لوگوں سے بہترین روابط تھے۔
خیر !وقت آخر جب ایک لاغر بوڑھے شخص نے، جس کی آنکھوں پر روشنی کا چشمہ تھا- دکان کا افتتاح کیا تو سب نے دانتوں تلے انگلی دبالی اور کون کون کی سرگوشیاں شروع ہوگئیں۔
شیلیش نے سب کی سرگوشیوں کو لگام دیا، "یہ میرے پرم پوجنئیے پتاجی شری آجئے جیسوال ہیں۔ آپ لوگوں نے سوال کیا تھا- سیلیبریٹی کون ہوگا تو میں آپ لوگوں کو بتادوں، اپنے ماں باپ، سے بڑھ کر بچے کا کوئی سیلیبریٹی نہیں ہوتا ہے-"

Post a Comment

0 Comments