Ticker

6/recent/ticker-posts

بھائی کی‌محبت (افسانچہ) ✒️ احمد کمال حشمی

2️⃣
بھائی کی‌محبت
(افسانچہ)
افسانہ نِگار ✒️ احمد کمال حشمی
ایونٹ 52 🤦🏻‍♀️💁🏻‍♂️ فیملی ڈرامہ
کل ھِند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 2

نوادہ جانے والی بس روانگی کے لئے تیار کھڑی تھی۔ دس سالہ سجیل اپنے ابو اور امی کے ساتھ چچا زاد بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے نوادہ جارہا تھا۔اس کی پندرہ سالہ بہن صنم دل گرفتہ ہوکر اسے الوداع کہنے آئی تھی۔ شادی میں شرکت کرنے کی اس کی بھی شدید خواہش تھی مگر دو دنوں کے بعد اس کے کمپیوٹر کلاس کا فائنل امتحان تھا اسلئے وہ نہیں جارہی تھی۔ 
ابھی بس چلنے میں پانچ منٹ باقی تھے۔ اچانک دس سالہ سجیل نے اپنی جیب سے پچاس روپے کا ایک نوٹ نکال کر صنم کو دیتے ہوئے کہا۔۔۔ '' آپی! یہ روپے رکھ لیجئے۔ اپنا پسندیدہ کیڈبری چاکلیٹ خرید لیجئے گا''
چھوٹے بھائی کی محبت دیکھ کر صنم نہال ہوگئی۔ اس نے پیار سے سجیل کو گلے سے لگالیا پھر اس کا بوسہ لیا اور روپے لے لئے۔ بس روانہ ہوگئی۔
گھر آکر صنم نے جیسے ہی روپے رکھنے کے لئے اپنا پرس کھولا اس کا دل دھک سے ہوگیا۔ اس کے پرس سے اس کے سو روپے غائب تھے۔ اس نے فوراً اپنی امی کو فون کرکے چوری کی اطلاع دی۔ امی مختلف جگہوں پر ڈھونڈنے کی تلقین کرنے لگیں۔اچانک سجیل نے فون لے کر کہا۔۔۔ ''سوری آپی! رس گلے کھانے کے لئے آپ کے پرس سے پیسے میں نے نکال لئے۔ مگر آپ ناراض مت ہونا۔ میں نے پچاس روپے تو واپس کردیئے نا''
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments