اس سال دسویں اور بارہویں جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کا خیر مقدم اور حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلہ میں ایک اعزازای جلسہ کے انعقاد کے متعلق، مورخہ 19 جون 2022ء بروز اتوار دو پہر ۳۰۔۲ بجے بمقام ربانی آئی آئی ٹی، نزد ساج بھون املی باغ کامٹی میں انتظامی کمیٹی زیر صدارت جناب ماسٹر ممتاز احمد صاحب (صدر، ودربھ جن کلیان منچ، کامٹی) تشکیل دی گی۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں تاریخ اور مقام بھی طے کیا گیا۔
اس میٹنگ میں شہر کامٹی کے مختلف علاقوں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب ، سیکریٹری آغا محمد باقر (نقی جعفری) صاحب اور جوائنٹ سیکریٹری ریحان کوثر صاحب موجود تھے۔ ودربھ جن کلیان منچ کامٹی کے سیکریٹری کمال اختر سلام صاحب نے کامٹی کی مختلف رجسٹرڈ یا ان رجسٹرڈ تنظیموں سے اپیل کی کہ ودربھ جن کلیان منچ، کامٹی کی طرح وہ بھی آگے آئیں اور ہمارے شہر اور قوم کے کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی کوششیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کریں۔

0 Comments