Ticker

6/recent/ticker-posts

نیت (افسانچہ ) ✒️ تبسم اشفاق شیخ

6️⃣
نیت
افسانہ نِگار ✒️ تبسم اشفاق شیخ
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6

ماجد بھائی کیا آپ نے بھی حج کی قربانی کے روپے حج کمیٹی میں ہی بھرا ہے؟
"نہیں بابا،بالکل نہیں"
"ارے آپ ایسے کیوں بول رہے ہو؟"
"کیا پتہ یہ قربانی کریں گے یا پیسے اپنے پاس رکھ لیں گے یا اور کوئی کام میں لگا لیں گے۔"
"کیا ماجد بھائی ۔آپ اور آپ کی اہلیہ کے آٹھ لاکھ روپے حج کمیٹی میں بھرے  جب ان پر بھروسہ تھا اور قربانی کے صرف سترہ سترہ ہزار روپوں کے لیے حج کمیٹی پر بھروسہ نہیں۔۔"
دوران گفتگو ہی جس کے پاس ماجد بھائی نے قربانی کے روپے بھرے تھے اس کا فون آ گیا۔۔۔
"بھائی قربانی ہو جائے تو دو چار کلو گؤشت میرے بلڈنگ نمبر 204 روم نمبر 105 میں پہنچ جائے گا نا۔۔"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments