Ticker

6/recent/ticker-posts

فرض عین (افسانچہ) ✒️ ڈاکٹر انیس رشید خان

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
فرض عین
(افسانچہ)
✒️ ڈاکٹر انیس رشید خان

"ابا جی!۔۔۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں مجھ سے زیادہ اس اخبار کی اہمیت ہے۔" سامنے کرسی پر بیٹھی صالحہ نے شکایت بھرے لہجے میں کہا۔
جہانگیر خان نے چونک کر اخبار ایک طرف کرتے ہوئے پوچھا۔۔۔ "صالحہ بیٹا!۔۔۔ آپ کب آئے؟۔۔۔۔ مجھے تو پتا ہی نہیں چلا۔۔۔"
"ویسے اتنے انہماک سے آپ کونسی خبر پڑھ رہے تھے؟"
"بیٹا!۔۔۔ یو پی کے ایک شہر میں پانچ مسلم لڑکیوں کے ارتداد کی خبر ہے۔۔۔۔۔۔"
انہوں نے بیٹی کو اخبار دیتے ہوئے کہا۔ صالحہ اخبار پڑھنے لگی۔ خبر کے مطابق یو پی کے کسی شہر میں پانچ مسلم لڑکیوں نے بھاگ کر ہندو لڑکوں سے کورٹ میرج کی اور اپنے مذہب کی تبدیلی کا اعلان کردیا۔
"یہ تو بہت بری خبر ہے۔۔۔۔ " صالحہ نے فکر مند لہجے میں کہا۔
کچھ دیر بعد جہانگیر خان نے نظریں چراتے ہوئے پوچھا۔۔۔ "صالحہ بیٹا!۔۔۔ اب تو آپ کا بی ایس سی مکمل ہوگیا ہے،۔۔۔۔۔۔ کیا ایم ایس سی کرنا ضروری ہے؟"
صالحہ چونک پڑی۔ اس نے ان کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔
"ابا جی!۔۔۔۔ آپ مجھ پر پورا اعتماد کیجئے گا کیونکہ آپ ہی نے تو مجھے سکھایا ہے کہ عزت آبرو کے ساتھ ساتھ ایمان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض عین ہے۔۔۔ اب مجھے ایم ایس سی کرنا ہے یا نہیں،۔۔۔۔ یہ فیصلہ آپ کیجئے گا۔۔۔"
بیٹی کی آنکھوں میں ایمان کی چمک دیکھ کر جہانگیر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا۔

Post a Comment

4 Comments

  1. بہت عمدہ اللہ سبھی ملت کی بیٹیوں کو ایمان پر استقامت عطا کرے آمین

    ReplyDelete
  2. بہت اچھا افسانچہ... اختتام مزہ دے گیا. ڈاکٹر انیس رشید خان صاحب کی خدمت میں ہدیہُ تبریک و تحسین

    ReplyDelete