Ticker

6/recent/ticker-posts

جھوٹ کی جیت (افسانچہ)✒️جاوید نہال حشمی

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
جھوٹ کی جیت (افسانچہ)
✒️جاوید نہال حشمی

”یہ... نکہت نے ٹیوشن جانا کیوں بند کر دیا ؟“انہوں نے بیگم سے پوچھا۔
”کہہ رہی تھی آنے جانے میں کافی وقت نکل جاتا ہے۔ سیلف اسٹڈی میں زیادہ وقت دے کر تیاری مکمل کر لے گی۔“
”ہممم ... اور ندیم کو کیا ہوا؟ دو ہفتوں تک مجھے مناتا رہا کہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ دارجلنگ گھومنے جانا ہے۔ پھر میں نے ہامی بھر لی... تو اب جانا نہیں چاہتا۔“
"بتا رہا تھا کہ اس کا کچھ دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے۔ اس لیے ان کے ساتھ نہیں جائے گا۔“
”تعجب ہے۔“ وہ پُر تفکر انداز میں بڑبڑائے۔
”تعجب تو پہلے پہل انہیں بھی ہوا تھا۔“ بیگم نے ان کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔
”کس بات پر؟“ 
”جب آپ نے اسکوٹی چھوڑ کر سائیکل سے دفتر جانا شروع کر دیا تھا!“

Post a Comment

0 Comments