Ticker

6/recent/ticker-posts

جمال احمد جمال کی تین کتابوں کا اجراء

جمال احمد جمال کی تین کتابوں کا اجراء
کامٹی: کامٹی اردو رائٹرس فورم کی جانب سے مورخہ 25 جون 2022 کو شب 9 بجے، ڈاکٹر خلیل اللہ لائبریری کامٹی میں، شہر کے کہنہ مشق شاعر جمال احمد جمال کی تین کتابوں کے اجرا کی شاندار تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ ان کا غزلوں کا مجموعہ "لفظوں کا گلدان" جسے ان کی صاحب زادی روحینہ پروین نے ترتیب دیا تھا، کا اجرا استاذ مولوی روش جعفری کربلائی نے کیا اور ڈاکٹر پروفیسر نصرت مینو نے مقالہ پیش کیا۔ باقی دو کتابیں بچوں کی نظموں پر مشتمل تھیں جس میں سے کتاب "پارس" پر مقالہ عامر آفاق نے پڑھا اور اجرا محمد ایوب صاحب نے کیا۔ اسی طرح دوسری کتاب کا اجرا ڈاکٹر رفیق اے ایس صاحب نے کیا اور مقالہ پروفیسر اسرار احمد صاحب نے پیش کیا۔
ان میں سے دو کتابوں لفظوں کا گلدان اور کل کا سورج کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی نے مالی تعاون فراہم کیا جب کہ تیسری کتاب پارس کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کی مالی مدد حاصل رہی۔
اس جلسے میں معروف محقق و نقاد اور متعدد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر ارشد جمال کا اعزاز کیا گیا۔ کامٹی اردو رائٹرس فورم کی جانب سے انھیں "نقاش ادب" کے خطاب سے سرفراز کیاگیا۔ فورم کے نائب صدر محمد ایوب صاحب نے ان کی تنقیدی بصیرت پر روشنی ڈالی۔ صدر فورم ڈاکٹر رفیق اے ایس نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور محمد ایوب صاحب نے شاعر جمال احمد جمال کو تہنیت نامہ پیش کیا۔ مختلف انجمنوں اور تنظیموں نے صاحب کتاب جمال احمد جمال اور صاحب اعزاز ڈاکٹر ارشد جمال کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں ہدیہء گل پیش کیا۔ جن میں "اشہرجعفری اکادمی" بزم نیاز انجم اور MMR - 87 گروپ پیش پیش رہے۔ گروپ کی طرف سے شاہد اجمل، ڈاکٹر صادق علی اور طلعت انصاری نے دونوں صاحبان کی خدمت میں یادگاری تختی بھی پیش کی۔ نقی جعفری صاحب نے اپنی شاندار نظامت سے ایک سماں باندھ دیا۔آخر میں مدیر "الفاظ ہند" اور فورم کے نائب سیکریٹری و مشہور کہانی نگار ریحان کوثر صاحب نے مہمانان و شرکا کا شکریہ ادا کر کے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔

Post a Comment

0 Comments