(افسانچہ)
"کریم کافی دنوں بعد تم سے ملاقات ہوئی-"
"ہاں،ثاقب۔"
"تم حج کرنے کے لیے پی-ایف سے جو لون لے رہے تھے۔کیا وہ لون مل گیا؟"
"ہاں ! ایک سال سے کوشش کر رہا تھا تو اب جاکر رمضان میں ملا۔"
" اللہ کا شکر ہیکہ اتنے سالوں سے تم نےحج کرنے کا ارادہ کیا تھا وہ اس بار ضرور پورا ہوگا۔"ثاقب نے کہا
" نہیں،میں نے یہ ارادہ ابھی ترک کر دیا ہےمجھے ریٹائرمنٹ کے لیے پانچ سال باقی ہے۔اب میں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد حج کا ارادہ کر لیا ہے۔"
"روپے تو مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "ثاقب کا جملہ ادھورا ہی تھا کہ کریم کے موبائل کی رنگ ٹون بجی۔
" تمہارے بیٹے یاسر کا ممبئی کی ٹاپ کالج میں ایم-بی-بی-ایس کا داخلہ مبارک ہو ! کریم بھائی۔"
0 Comments