Ticker

6/recent/ticker-posts

یوم پدر (افسانچہ) ✒️سید محمد نعمت اللہ

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
یوم پدر
(افسانچہ)
✒️سید محمد نعمت اللہ

"قیوم صاحب! کل آپ کے بچوں نے فادرس ڈے منایا کیا؟" احمد صاحب نے فخریہ لہجے میں سوال کیا.
"نہیں! مگر یہ ہوتا کیا ہے؟" قیوم صاحب نے نابلدی کا اظہار کیا.
"ہر سال جون ماہ کے تیسرے اتوار کو عالمی فادرس ڈے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، اس میں والد کو تحفے تحائف بھی دئے جاتے ہیں. میرے بچے تو بڑے دھوم دھام سے ہر سال مناتے ہیں. احمد صاحب نے مسرت آمیز لہجے میں وضاحت کی.
اس پر قیوم صاحب کو بھی یاد آگیا . " اوہو! تبھی تو کل میرا فرزند ارجمند روزانہ کے معمول سے کہیں زیادہ دیر تک میرے پیروں کو دباتا رہا. "
یہ سنتے ہی احمد صاحب کا چہرہ لٹک گیا.

Post a Comment

0 Comments