Ticker

6/recent/ticker-posts

انسان گر (مختصر افسانہ) ✒️نعیمہ جعفری پاشا

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
انسان گر
مختصر افسانہ
✒️نعیمہ جعفری پاشا

اپنے بھائیوں کی دوہزار گز زمین پر واقع آبایء حویلی کے شاگرد پیشے کے ایک چھوٹے سے کمرے میں جھلونگا چارپائی پر سوےء ہوے ءاپنے چھ سالہ بیٹے کے سرہانے رکھے عروسی جوڑے پر نظریں جمائے انیسہ کی آنکھوں سے لگاتار برسات ہورہی تھی۔ قسمت کی ستم ظریفی کہ شوہر کی زہریلی شراب پی کر ہوجانے والی بے وقت موت کے بعد باپ کی حویلی میں یہی انیسہ کا حصہ ٹھہرا جہاں وہ دن بھر بھاوجوں کی حدمت اور اہانت آمیز برتاؤ کے بعد اپنے نونہال کے لئے چھت کا آسرا تلاش کر پایء تھی ۔ ایسے میں پڑوسیوں کے زور دینے پر اس نے شجاع الدین کے رشتے کو منظوری ضرور دی تھی لیکن اس کے ذہن میں دسیوں سوال کنڈلی مارے بیٹھے تھے۔ شجاع الدین جوان تھا ، وجیہہ تھا ،غیر شادی شدہ تھا اور ایک موٹر گیراج میں اچھا خاصا کما رہا تھا ۔آج جذبات میں آکر وہ انیسہ اور اس کے بیٹے کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہوگیا تھا لیکن کیا کل سکون سے گذرےگا ؟ وہ جانتی تھی کہ اس کا بیٹا انس شرابی باپ کی مار کھا کھا کر خاصا بدتمیز اور خودسر بن چکا تھا۔
لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ شجاع نے انس کی جس طرح ماں کے زچگی میں گذر جانے کے بعد بھی شفقت اور محبت کے ساتھ پرورش اور تعلیم و تربیت کی ،وہ کویء سگا باپ بھی نہیں کرتا۔
آج ایک سڑک حادثے کا شکار ہو نے کے بعد جب شجاع کی مٹی گھر لایء گیء تو انس ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہا تھا ۔ بھیڑ میں کسی نے سرگوشی کی ،"یہ ایسے کیوں چھٹپٹا رہاہے، اسکا کون سا سگا باپ تھا "؟
سترہ سالہ انس کی آنکھوں سے آنسو خشک ہو گیے اور ان کی جگہ چنگاریاں برسنے لگیں ،"کسی نے میرے باپ کو سوتیلا کہا تو اس کی خیر نہیں۔۔۔"

Post a Comment

0 Comments