Ticker

6/recent/ticker-posts

باز گشت (افسانچہ) ✒️ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
باز گشت
(افسانچہ)
✒️ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس

مرض نے پوری طرح نڈحال کردیا تھا۔اب سانسیں بھی اکھڑی اکھڑی سی تھیں تب ہی شکور صاحب نے نحیف آواز میں کہا۔
"عامر۔۔۔عامر۔۔۔" عامر شکور صاحب کاچھ سالہ آخری لڑکا تھا۔
حاضرین میں سےکسی نے کہا،"ارے عامر کو۔۔۔" پھرایک طویل سناٹا۔
شکور صاحب نے آخری ہچکی لی اور آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند ہو گئیں۔
نئی پڑوسن آنکھوں میں شکایت لیے اشکبار تھیں "کیسے گھر والے ہیں ۔بیٹے کو باپ کی آخری زیارت بھی نہیں کراسکتے۔ کوئی بلا کر بھی نہیں لا رہا ہے۔باپ کی لاش دیکھ کربیٹے پر کیا گزرے گی۔"
"کس کی بات کر رہی ہو خالہ"بازو میں بیٹھی ہوئی عورت نے پوچھا
"عامر کی۔۔۔"
"خالہ عامر کو گزرے ہوئے آٹھ سال ہو گیے ہیں۔"

Post a Comment

0 Comments