Ticker

6/recent/ticker-posts

چبھتا ہوا سوال (افسانچہ) | رونق جمال

افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
چبھتا ہوا سوال (افسانچہ)
✒️رونق جمال

راجیش آفس سے لوٹا تو وہ ماں باپ کے لئے کپڑے ڈھیر ساری مٹھائیاں اور روزمرہ کے استعمال کا سامان لے کر آیا ۔ سیما نے دیکھا تو عجلت سے پوچھا۔
راجیش یہ سب کیا ہے!؟ سیما کل فادرس ڈے ہے ! ہم سب کل پورے ایک سال بعد ماں اور پتا جی سے ملنے کے لئے اولڈ ایج ہوم جا رہے ہیں یہ کپڑے ماں اور پتا جی کے لیے ہیں اور یہ مٹھائیاں اور سامان اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے ماں اور پتا جی کے ساتھیوں کے لیے ہیں۔!!
کوئی ضرورت نہیں ہے یہ سب کرنے کی اب ان سے ہمارا کیا لینا دینا وہ ہمارے بغیر بھی بہت خوش ہے وہاں۔!!
راجیش اور سیما کا 12 سالہ بیٹا گولڈی ممی ڈیڈی کی باتوں کو غور سے سن بھی رہا تھا اور سامان کا بغور معائنہ بھی کر رہا تھا ۔سیما خاموش ہوئ تو گولڈی نے متانت سے پوچھا ڈیڈی کیا بڑا ہو کر فادرس ڈے پر آپ دونوں کے لئے مجھے بھی یہ سب سامان لے کر اولڈ ایج ہوم آنا پڑے گا۔۔۔!!؟؟

Post a Comment

0 Comments