Ticker

6/recent/ticker-posts

چاند دیکھیں ✍️ انیس کیفی

چاند دیکھیں
✍️انیس کیفی

فلک پر حسیں مہ جبیں چاند دیکھیں
چلو آؤ چھت پر حسیں چاند دیکھیں

فلک کے ستاروں سے کہنے لگی ہے
یہ مہکی ہوئی سر زمیں چاند دیکھیں

ہو قصرِ حسیں یا کہ محفل جنوں کی
جہاں پر رُکے ہیں وہیں چاند دیکھیں

کہ پہلوئے شب میں لبِ بام پر اب
وہیں بیٹھ کر ہم نگیں چاند دیکھیں

کہا تند طوفان اور آندھیوں نے
اے چنچل سی بادِ بریں دیکھیں

وہ زلفوں کے آنچل سے جو جھانکتا ہے
چلو چھُپ کے وہ دلنشیں چاند دیکھیں

وہ کہ سمٹا سمٹا لحافِ حیا میں
ہے جو منتظر مرمریں چاند دیکھیں

انھیں بھی خوشی میں کریں اپنی شامل
دریدہ کبیدہ کہیں چاند دیکھیں

حسیں وادیوں کے حسیں ہیں نظارے
یہاں بیٹھیں کیفی یہیں چاند دیکھیں

Post a Comment

0 Comments