عید
✍️ ریاض انور بلڈانوی
عید آئی ہے چھایا رنگ و نور
دیکھیے جس کو آج ہے مسرور
جس طرف دیکھئے خوشی چھائی
لے کے خوشیاں ہزار عید آئی
ہر طرف عید کی بسی خوشبو
جوش ہے ،اک امنگ ہے ہر سو
جس کو دیکھیں وہ ہے سجا سنورا
دمکے کندن سا ہر کوئی چہرا
بچیوں کے لباس کیا کہنے
مہندی خوش رنگ،خوش نما گہنے
سب کو رنگِ حنا دکھاتی ہیں
اپنا جوڑ ا نیا دکھاتی ہیں
بچے عیدی بڑوں سے پاتے ہیں
سب سے مل کر وہ مسکراتے ہیں
سب خوشی سے جو عید گاہ چلے
دشمنی بھول مل رہے ہیں گلے
ایک سے بڑھ کے ایک ہے پکوان
نعمتوں سے سجا ہے دسترخوان
قورمہ، شیر مال ،، بریانی
نان قلیہ اچار بُرہانی
لطف ہر روز ہو خدا ایسا
کاش ہر دن ہو عید کے جیسا
🏵️
0 Comments