Ticker

6/recent/ticker-posts

عید ✍️ ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی

عید
✍️ ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی

کتنی اچھی تھی وہ عید
سارے اپنوں کی تھی دید

دادا دادی بھی تو تھے
نانا نانی زندہ تھے

امّی اب بو ہوتے تھے
ہم بھی تو جب بچے تھے

عید کا دن جب آتا تھا
کتنی خوشیاں لاتا تھا

امّی ہم کو جگاتی تھیں
پیار سے وہ اٹھاتی تھیں

کپڑے نئے جو ہوتے تھے 
کتنے اچھے لگتے تھے

سب سے عیدی ملتی تھی
کتنی خوشی تب ہوتی تھی

عید تو اب بھی آتی ہے
اب بھی خوشیاں لاتی ہے

یاد مگر سب آتے ہیں
ہم رونے لگ جاتے ہیں

کتنی اچھی تھی وہ عید
سارے اپنوں کی تھی دید

Post a Comment

0 Comments