Ticker

6/recent/ticker-posts

نعتیہ نظم: إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَ | ر عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حُسین مُشاہدؔ رضوی

نعتیہ نظم: إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَر
عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حُسین مُشاہدؔ رضوی

میرے نبی ہیں سب سے مکرّم
کُل نبیوں میں وہ ہیں معظّم

رب نے عطا کی اُن کو رفعت
ہر ہر عالم کی ہیں رحمت

اُن‌ کی عظمت کے کیا کہنے
اُن ‌کی شوکت کے کیا کہنے

کردیں اشارہ سورج پلٹے
چاند بھی شق ہو کنکر بولے

کھاری کنویں ہوجائیں میٹھے
ہرنی چاہے داد اُنھیں سے

سنگ کریں تسلیم نچھاور
غمگینوں کے وہ ہیں یاور

"قصرَ دنیٰ تک‌ اُن کی رسائی"
قبضے میں ہے ساری خدائی

رب کی ہیں وہ‌ ایسی نشانی
کوئی نہیں ہے اُن کا ثانی

وہ ہیں مُشاہدؔ سب سے بہتر
بعدِ خدا ہیں سب سے برتر

ساری کثرت اُن کو حاصل
سارے فضائل کے وہ حامل

دیکھ لو تم قرآں کے اندر
إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَر


Post a Comment

0 Comments