Ticker

6/recent/ticker-posts

مناجات ✍️ریاض انور بلڈانوی

مناجات
✍️ریاض انور بلڈانوی

تجھ سے اتنی ہے التجا یا رب
بخش دے میری ہر خطا یا رب
 
میں بنوں تیرے دین کا داعی
علم ِنافع تو کر عطا یا رب

درد مندوں کے کام آؤں میں
دل بھی میرا بڑا بنا یا رب

دین پر مر مٹوں وہ دے جذبہ
عزم دے ،بخش حوصلہ یارب

تیرے احکام پر چلوں ہر دم
نیک بندہ مجھے بنا یا رب

راہ جو ہے تری ہدایت کی
مجھ کو اس راہ پر چلا یا رب

جس سے نیکی کی روشنی پھیلے
مجھ کو ایسا دیا بنا یا رب

گمرہی سےبچا سدا مجھ کو
دل بنا حق کا آشنا یا رب

ہو کرم اے کریم انور پر
در ہوں رحمت کےاس پہ وا یا رب
🏵️

Post a Comment

0 Comments