Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹکراؤ (افسانچہ) ✍️ اقبال حسن آزاد

افسانچہ


ٹکراؤ

✍️اقبال حسن آزاد


پتھر سے پتھر رگڑنے پر چنگاری نکلتی ہے۔چنگاری شعلہ بنتی ہے ۔اس سے آگ پیدا ہوتی ہے ۔اس آگ سے کسی کا گھر جلتاہے تو کسی کا گھر چلتا ہے۔کسی کی دکان جلتی ہے تو کسی کی دکان چلتی ہے ۔

نیتا جی کی دکان ایک عرصے سے بند تھی اور ان کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑا تھا ۔اور پھر انہیں لاؤڈ اسپیکر مل گیا ۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments