Ticker

6/recent/ticker-posts

عہد رفتہ کی اک حسین یاد.... عید کارڈ. ✍️ رخسانہ نازنین

عہد رفتہ کی اک حسین یاد.... عید کارڈ.
✍️ رخسانہ نازنین
بیدر

رمضان المبارک عید کی سوغات دے کر رخصت ہونے والے ہیں. عید کی تیاریاں عروج پر ہیں. عالم اسلام نعمت خداوندی سے سرفراز ہونے والا ہے. ان مسرت بھرے لمحات میں ذہن و دل پھر سے ماضی کی گلیوں میں بھٹکنے لگے ہیں جب اپنے دوستوں، سہیلیوں، اور رشتے داروں کو جو دور بسے ہوں. جن کی جدائی کا احساس دل کو تڑپاتا ہو. انہیں اپنی محبتوں اور خلوص سے نوازنے اور عید مبارک کہنے کے لئے خوبصورت عید کارڈ کا سہارا لیا جاتا تھا. حسین لفظوں کے پھول کاڑھے جاتے اور جذبات کا اظہار ہوتا اور سپرد ڈاک کر دیا جاتا. عید کے آس پاس یہ عید کارڈ پا کر دل خوشی سے جھوم اٹھتا. اپنوں کی محبتیں دوچند ہو جاتیں. گلے شکوے مٹ جاتے. دوریوں کا احساس کم ہو جاتا. اور کچھ نئے رشتے استوار ہوتے. ایک عید کارڈ بے شمار مسرتیں عطا کرتا. پوسٹ مین کی دستک کا انتظار اور پھر اس انتظار کا صلہ رنگ برنگے پھولوں اور حسین مناظر سے آراستہ عید کارڈ ہمارے ہاتھ میں ہوتا......
بدلتے وقت نے یہ روایت بھی بدل دی. آج عید مبارک کے امیجس اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. اور خوشیا ں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے
کہتے ہیں عید کارڈ جسے یہ روایت ہے اک زمانے کی
ایک دستک ہے انکے ذہنوں پہ جن کو عادت ہے بھول جانے کی
عید مبارک


Post a Comment

0 Comments