Ticker

6/recent/ticker-posts

روزہ سے تندرستی ✍️انصار احمد معروفی

روزہ سے تندرستی
✍️انصار احمد معروفی

ابو! روزہ سے بھی ملتی تندرستی ہے کہیں؟
بات یہ میں نے سنی ہے، پر کہیں دیکھی نہیں

کیسے روزہ دار ابو! تندرستی پائے گا؟
دن میں جب کہ پانی اور کھانا نہیں کچھ کھائے گا

بھوک میں بھی تندرستی کیا کسی کو ملتی ہے؟
جب کہ روزہ دار کی حالت دگر ہوجاتی ہے

بات تیری ٹھیک ہے بیٹے! تمہاری فکر بھی
تندرستی پھر بھی ملتی ہے، حقیقت ہے یہی

بات یہ فرمائی ہے پیارے رسول اللہ نے
اور گزری ہے ہماری بھی نظر کے سامنے

بھوک سے معدے کو اور آنتوں کو ملتا ہے سکوں
ہر گھڑی کھانے سے حالت کیا ہوئی؟ میں کیا کہوں؟

روزہ رکھ کرکم ذرا ہوجاتا ہے  کولیسٹرال
ورنہ چکنائی سے اکثر پتلا ہوجاتا ہے حال

مان لو روزے کی شرعی اور طبی حیثیت
روزۂ  رمضان میں ہے تندرستی کی صفت

Post a Comment

1 Comments

  1. اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ اس نظم کی اشاعت پر دلی مسرت حاصل ہوئی ۔ جزاک اللہ خیرا ۔
    انصار احمد معروفی

    ReplyDelete