1️⃣6️⃣
افطار پارٹی
افسانہ نِگار ✒️ رخسانہ نازنین
ایونٹ نمبر 49 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 16
آج شہر کے عالیشان فنکشن ہال میں سیٹھ انور خان نے دعوت افطار وطعام کا اہتمام کیا تھا ۔ انواع اقسام کے ذائقے دار پکوان کی اشتہا انگیز خوشبوئیں روزے داروں کے صبر کا امتحان لے رہی تھیں۔ افطاری میں پھلوں ، نمکین اشیاء اور مشروبات کی کثرت تھی۔ چونکہ دعوت عام تھی تو بے شمار ایسے افراد بھی دعوت میں شریک تھے جو سیٹھ انور خان کو قریبی طور پر نہیں جانتے تھے۔ ساجد بھی انہی اشخاص میں شامل تھا۔ ڈائنگ ٹیبل پر چکن لیگ پیس کھاتے ہوئے اس نے اپنے پاس بیٹھے شخص سے سرگوشی میں پوچھا۔
" کیا شاندار اہتمام کیا ہے سیٹھ صاحب نے افطار پارٹی کا.! ویسے انکا بزنس کیا ہے؟"
اس شخص نے کمالِ بے نیازی سے اپنی پلیٹ میں ہریس لیتے ہوئے کہا۔
"سنا ہے سودی کاروبار ہے!"
✍️✍️✍️
0 Comments