(کتابوں کا عالمی دن)

کتاب

✍️ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی
وہ دوست ہے ہماری اچھی ہے سب سے پیاری
بچہ جوان بوڑھا ہے سب سے اس کی یاری

کتاب

✍️ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی
وہ دوست ہے ہماری اچھی ہے سب سے پیاری
بچہ جوان بوڑھا ہے سب سے اس کی یاری
خاموش رہ کے ہم سے باتیں ہے خوب کرتی
ہم کو نصیحتوں کی سوغات خوب دیتی
تنہائی کی وہ ساتھی کرتی نہیں پریشاں
جب دل کرے بلالو ہوتی نہیں ہے حیراں
وہ یار مہرباں ہے دانا و خوش بیاں ہے
ہر بات کی سمجھ ہے وہ ایسی نکتہ داں ہے
اچھی کتاب یارو وہ یارِ مہرباں ہے
جس کی نصیحتوں سے روشن ہوا جہاں ہے
مکتب کے پہلے دن سے بنتی ہے دوست ایسی
تاعمر پاس رہ کر اچھا ہے ساتھ دیتی
ہر عمر میں کتب کا ملتا ہے یوں سہارا
خود سے کبھی نہ چھوڑے کرتی نہیں کنارا
اچھی کتاب یارو ہوتی ہے دوست اچھی
کرتی ہے جب بھی ہم سے ہر بات سیدھی سچی
دونوں جہاں کو روشن ہے دوست کرنے والی
اچھی کتاب سے ہے ملتا سکونِ عالی
اچھی کتب کو اپنا ہے دوست تم بناؤ
علم وہنر بھی سیکھو دونوں جہاں بھی پاؤ
🏵️
1 Comments
بہترین نظم۔۔مبروک
ReplyDelete