Ticker

6/recent/ticker-posts

کھانا تیار ہے (افسانچہ) ✍️ اقبال حسن آزاد

کھانا تیار ہے

(افسانچہ)

✍️اقبال حسن آزاد

فرقہ پرستی کے چولہے پر ،نفرت کی آگ جل رہی ہے ۔چولہے پر ہندوتو کا توا رکھا ہوا ہے جس پر سیاست کی روٹی سینکی جا رہی ہے ۔چولہے کے قریب ایک بھگوا دھاری بیٹھا ہے جس کے پاس بہت ساری سوکھی لکڑیاں رکھی ہیں ۔یہ لکڑیاں کسی درخت سے توڑ کر نہیں لائی گئی ہیں بلکہ ایک نارنگی رنگ کی لیبارٹری میں تیار کی گئی تھیں ۔یہ لکڑیاں بالکل سوکھی ہوئی تھیں جنہیں پٹرول میں بھگو کر شعلہ زن بنا دیا گیا تھا ۔یہ کوئی عام سی لکڑیاں نہیں تھیں بلکہ ان کے الگ الگ نام بھی تھے۔۔۔۔۔ حجاب ،حلال، کشمیر فائلز ،اذان، لاؤڈ اسپیکر ،اردو وغیرہ وغیرہ ۔جب کبھی چولہے میں آنچ دھیمی ہوتی تو بھگوا دھاری اس میں ایک لکڑی جھونک دیتا۔ آگ پھر سے بھبھک اٹھتی ۔دھیرے دھیرے یہ ساری لکڑیاں ختم ہوتی جارہی تھیں لیکن چنتا کی کوئی بات نہیں تھی ۔لیباٹری میں کئی نئی لکڑیاں بن رہی تھیں۔۔۔۔۔۔ بقرعید ،محرم، دہلی فائلز وغیرہ وغیرہ ۔

Post a Comment

0 Comments