Ticker

6/recent/ticker-posts

رمضان کیٹ (افسانچہ) ✒️ ڈاکٹر محمد رفیق اے۔ ایس

1️⃣1️⃣
رمضان کیٹ
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر محمد رفیق اے۔ ایس
ایونٹ نمبر 49 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 11

"یہ فہرست لیجیے، اس کے مطابق یہ کیٹ غریب و نادار میں تقسیم کردیں...."
امیر جماعت نے کاغذ میری جانب بڑھاتے ہوئے کہا۔
میں نے ہاتھ بڑھا کر فوراً لے لیا۔ تیزی سے تمام ناموں پر نظر ڈالی اور ہر نام کورک رک کر پڑھتا رہا۔ ایک لمحہ کے لیے فضا میں گھورا اور فہرست کو جیب میں ٹھونس لیا۔
" تحفۂ رمضان کیٹ" کے 150بیگ تیار ہوچکے تھے۔ یہ کیٹ ہر سال اہل مخیر حضرات کے تعاون سے شہر و مضافات کے نادار اور ضرورت مند مسلمانوں کو ہر رمضان میں مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ امیر جماعت  خدمتگاروں کو 150 ضرورت مند مسلمانوں کی فہرست مع پتہ تھما کر چلے گئے۔
میرے حصے میں 25 ضرورت مندوں کو یہ کیٹ بذات خود پہچانی تھی۔ تین دن میں تمام ضروت مندوں تک کیٹ پہنچ چکی تھی۔
پانچویں روز امیر جماعت کا فون آیا۔
"تم نے فہرست کے مطابق تمام ضروت مندوں میں کیٹ تقسیم کردی؟؟؟" 
میں نے بیباکی سے جواب دیا۔" جی ہاں، سب ضرورت مندوں کو  دے دی ہے۔"
" تین ضرورت مندوں نے تقاضہ کیا ہے کہ ان کے گھر تک کیٹ نہیں پہنچی۔یہ تین کیٹ کس کو دیے ہیں؟ کیٹ کہاں ہے ؟
" جی۔ میرے گھر میں" میں نے کہا۔
" کیوں " امیر جماعت نے حیرت اور غصہ میں پوچھا۔
" اے امیر جماعت میں بھی ضروت مند اور مستحق ہوں۔ کیا میں نے اس فلاحی کام کی کوئ اجرت آپ سے طلب کی ہے؟“
فون پر ایک طویل سناٹا چھا گیا اور چند ہی منٹوں میں فون بند ہو گیا۔ میں نے اطمینان کی سانس لی اور نئے کپڑوں کا آرڈر دے دیا۔۔۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments