Ticker

6/recent/ticker-posts

مناجات ✍️ ریاض انور بلڈانوی

مناجات


نام سے تیرے ہے یارب ابتدا

توکہ سنتا ہے ہر اک دل کی صدا


علم نافع کر خدا مجھ کو عطا

نیک ہو کردار بھی میرا خدا


ہر برائی سے بچوں تا عمر میں

تو مجھے نیکی کے رستے پر چلا


زندگی کا ایک ہی مقصد رہے

مجھ کو حاصل ہو فقط تیری رضا


تیری طاعت عمر بھر کرتا رہوں

راہ تو مجھ کو ہدایت کی دکھا


کام مجبوروں کے آؤں ہر کھڑی

دردمندوں کی کروں خدمت سدا


التجا ہے موت جب آئے مجھے

میرے لب پر نام ہو تیرا خدا

ریاض انور بُلڈانوی

Post a Comment

0 Comments