آنے ہی والی ہے عید
✍️ امان ذخیروی
✍️ امان ذخیروی
8002260577
دلہنیاں سی مجھے سجا دیں آنے ہی والی ہے عید
ابو میرے کپڑے لا دیں آنے ہی والی ہے عید
لال رنگ کا لہنگا ہو اور چنری دھانی دھانی ہو
اس پر گوٹے بھی لگوا دیں آنے ہی والی ہے عید
ڈیزائن بھی الگ ہو سب سے رنگ بھی تھوڑا جدا ریے
یوں مجھ کو کچھ خاص بنا دیں آنے ہی والی ہے عید
دیکھ کے میری سج دھج کو سب کو حیرانی ہو جائے
ایسا میرا رنگ جما دیں آنے ہی والی ہے عید
سنا ہے میں نے نئے نئے فیشن کے کپڑے آئے ہیں
مجھ کو سب چل کر دکھلا دیں آنے ہی والی ہے عید
امی سے کہہ کر ان میرے گورے گورے ہاتھوں میں
تھوڑی مہدی بھی رچوا دیں آنے ہی والی ہے عید
ویسے تو جوتے بھی میرے پاس بہت ہیں پہلے سے
پھر بھی ایک نیا دلوا دیں آنے ہی والی ہے عید
میری خاطر چھوٹی چھوٹی ہری چوڑیاں لے آئیں
سونے کے کنگن بنوا دیں آنے ہی والی ہے عید
جیسا جیسا کہا ہے میں نے ویسا ویسا کرنا ہے
باتوں میں ہی مت الجھا دیں آنے ہی والی ہے عید
جہاں کہیں ہوں چاند رات کو آپ نہ مجھ سے دور رہیں
چڑھ کر چھت پر چاند دکھا دیں آنے ہی والی ہے عید
🏵️
0 Comments