Ticker

6/recent/ticker-posts

بلڈوزر (افسانچہ) ✍️اقبال حسن آزاد

بلڈوزر

(افسانچہ)


✍️اقبال حسن آزاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرکاری زمینوں پر تجاوزات کی فہرست بلڈوزر کی میموری میں فیڈ کر دی گئی تھی اور اب وہ کسی جنگلی جانور کی طرح مکانوں ،دکانوں اور عبادت گاہوں کو روندتے ہوئے پورے شہر میں دندناتا پھر رہا تھا کہ اچانک ایک بلڈنگ کے آگے وہ رک گیا ۔بیپ بیپ کی آواز آئی اور بلڈوزر کی لال بتی جل گئی۔بلڈنگ کے نیم پلیٹ پر ایک مخصوص سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان چمک رہا تھا ۔بلڈوزر چند ثانیوں تک وہاں پر غراتا رہا ۔اور پھر اس نے اپنا رخ اس مکان کی جانب موڑ دیا جو ذاتی زمین پر بنا ہوا تھا۔۔۔۔




Post a Comment

0 Comments