Ticker

6/recent/ticker-posts

نام (افسانچہ) ✍️ تبسم اشفاق شیخ

نام
(افسانچہ)
✍️ تبسم اشفاق شیخ

”ہارون! ماہ رمضان جب سے شروع ہوا ہے ہمارے محلے میں تو زکات مانگنے والوں کی ہوڑ لگی ہے۔“
"لیکن تمہارے محلے میں تو زیادہ تر صاحب نصاب ہیں نا؟ پھر کون زکات جمع کر رہا ہے؟۔"
"ارے! بھائی صاحب نصاب ہی اپنی اپنی ٹرسٹ بنا کر زیادہ سے زیادہ زکات جمع کر رہے ہیں۔"
"کیا! آخر زکات کی انھیں کیا ضرورت؟"
"زیادہ تو کچھ پتہ نہیں،پر وہ غریبوں کے نام پر جمع زکات کی رقم اپنے نام سے اور اپنی مرضی کے مطابق تقسیم کر کے سوشل میڈیا پر واہ واہی ضرور بٹوریں گے۔"

Post a Comment

0 Comments