Ticker

6/recent/ticker-posts

رمضان جا رہا ہے ✍️ ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی

رمضان جا رہا ہے
✍️ ارشاد احمد ارشادؔ دہلوی

رمضان جارہا ہے رمضان جا رہا ہے
ہم سے بچھڑ کے آخر دل جان جا رہا ہے

مومن اداس ہیں سب روکے سے کب ہے رکتا
رب نے تھا جس کو بھیجا مہمان جارہا ہے

رحمت برس رہی تھی ہم پر وہ جس کے دم سے
کرکے وہ لاکھوں ہم پر احسان جا رہا ہے

افطار سحری روزہ لے کر کے ساتھ اپنے
ساری عبادتوں کی وہ جان جا رہا ہے

راتوں کی رونقیں اب باقی کہاں رہیں گی
کرکے جہاں کو آخر سنسان جا رہا ہے

خوش بو عبادتوں کی ایسی کہاں رہے گی
آخر بچھڑ کے ہم سے ریحان جا رہا ہے

چاہت میں جس کی ہم نے اک سال ہے بتایا
کرکے وہ سب معطّر اذہان جا رہا ہے

آئندہ سال سارے دیکھیں گے یہ بہاریں
دے کر دلوں میں سب کے ارمان جا رہا ہے

مایوس کیوں ہو ارشاد رب کی یہی رضا ہے
تحفے میں عید دے کر رمضان جا رہا ہے

🏵️

Post a Comment

0 Comments