ماہِ صّیام کی آمد
✍️ سیدہ نوشاد بیگم محمود
رابطہ:9867650210
جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے۔ راہِ خدا میں دیتے رہاکرو۔ اللہ آپ کا اعمال نامہ نیکیوں سے بھردے گا۔ اپنے آپ کو نیکی کی جانب راغب کرلو۔ سحری کے وقت بیدار ہوجایا کرو۔ وقت مقررہ پر سحری کرکے روزے کی نیت کرلینا افضل ہوتا ہے۔ ہر نماز کے بعد گناہوں کی معافی ضرور مانگ لیا کرو۔ کہیں انجانے میں کوئی گناہ ہوگئے ہوں تو۔ اس ماہ میں اللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے۔ اس مقدس ماہ کا ہمیں بڑی عقیدت کے ساتھ استقبال کرنا چاہئیے۔
آپ نے سمجھ لیا کہ رمضان المبارک میںا تنی رحمتیں نازل ہوتی ہیں کہ یہ گناہوں کو دھودیتی ہے اور یہ مہینہ گناہوں کو جلادیتا ہے۔ رمضان کا مہینہ اتنا عظمت اور بابرکت ہوتا ہے کہ یہ اپنے بندوں کی غلطیوں کو معاف کردیتا ہے۔ یہ مہینہ تمام مہینوں کا سرتاج کہلاتا ہے۔ جو اس مبارک مہینے میں معافی مانگ لیتا ہے ہمیں معاف کردیتا ہے روح کی گندگی صاف ہوکر اس ماہ میں روح نکھر جاتی ہے۔ اس لئے ائے میرے پیارے بچو! اس ماہ میں آپ اپنے اُن دوستوں اور احباب کا خیال ضرور رکھو۔ جوکہ بے یارومددگار ہیں۔ اُنھیں اپنی سحری اور افطاری سے کچھ اشیاء ضرور فراہم کردیا کروتاکہ تمہاری طرح وہ بھی روزے کا ثواب حاصل کرسکیں۔ وہ بھوکے پیٹ رہنے نہ پائیں اُن کی امداد کرو۔ ابھی آپ نے پڑھا کہ اس کا اجر آپ کو خدا ستّر ہزار گنادے گا۔ تو ماہِ رمضان میں اور عید کے روز خصوصاً اُن کا خیال ضرور رکھو جن کے گھر کمائی کم ہو اور جن کا کوئی سہارا نہ ہو۔ اللہ دینے والے کا دل کھول کر مدد کرتا ہے۔ دینے کا ارادہ کرو۔ اللہ غیب سے آپ کی روزی میں برکت دے دے گا۔
0 Comments