Ticker

6/recent/ticker-posts

نسیم سعید کو مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کا "مثالی معلم اوارڈ"

نسیم سعید کو مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کا "مثالی معلم اوارڈ"

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی نے ۲۱ اپریل ۲۰۲۲ کو علاقہ ودربھ کی کامٹی شہر کی مشہور و معروف تعلیمی ادارے ایم ۔ایم۔ربانی ہائی اسکول و جونئیر کالج کے ریاضی و سائنس کے معلم نسیم سعید کو ان کی ہمہ جہت تعلیمی، تدریسی اور ادبی خدمات پر "مثالی معلم اوارڈ براغ سال ۲۰۲۰" سے سرفراز کیے جانے کا اعلان کیا ہے ۔یہ ایوارڈ پندرہ ہزار روپیے اور اعزازی نشان پر مشتمل ہوتا ہے۔نسیم سعید کا شمار جدید اُردو سائنسی ادب کے تخلیق کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی کئی تصانیف گزشتہ برسوں میں زیور اشاعت سے آراستہ ہوچکی ہیں ۔ یہ ہماری قوم،تحریر سعید،  سائنس بک،ریشمی رشتے، آثارِ صغرا ، عالمی حرارت اور موجودہ آب و ہوا میں تبدیلی،ہماری سائنس، فنون لطیفہ اور انسان کی تخلیقی صلاحیتیں سر فہرست ہیں۔ نسیم سعید مہاراشٹر کے علاقے ودربھ کے ضلع ناگپور میں واقع اردو ادب کے گہوارے کا شہر کامٹی کے آل سعید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایک عمدہ خوش نویس اور خطاط بھی ہیں۔ درس و تدریس کے ساتھ خاص ایّام کے مواقع پر تختہ سیاہ پر جامع معلومات کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ان کا پسندیدہ علمی ذوق ہے۔تحقیقی و تنقیدی مضامین پر ان کی تحریریں آئے دن ادبی رسائل و اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ وہ ایک اچھے سماجی کارکن بھی ہیں۔نسیم سعید کو "مثالی معلم اوارڈ برائے سال ۲۰۲۰" کے اعلان ہونے پر شہر کامٹی و ناگپور کی ادبی انجمنوں و تنظیموں خصوصاً ربانی اسکول اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، الفاظ پبلیکیشنز اور کامٹی اُردو رائٹرز فورم اور دوست و احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments