Ticker

6/recent/ticker-posts

سزا (افسانچہ)✒️ پرویز انیس

1️⃣3️⃣
سزا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 49 📿 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 13

شرفو تپتی دوپہر میں چہرہ ڈھانپ کر اپنی سائیکل سے نکلا ۔۔۔۔ 
محلے اور بازار سے دور ایک سنسان سڑک سے گزر کر وہ ہائی وے پر پہنچا ۔۔۔۔
وہ پسینہ سے شرابور دھابے پر پہنچا اور پانی پر ٹوٹ پڑا ۔۔۔۔
اسے دیکھتے ہی دھابے کا مالک جو ایک پیڑ کے نیچے کھاٹ لگائے آرام کر رہا تھا ، اٹھا اور کہا ۔۔۔۔
"ارے آج بہت دیر کردی ۔۔"
"بچوں نے سونے میں دیر کردی"
شرفو نے گمچھے سے پسینہ پوچھتے ہوئے کہا ۔۔۔
'روز اتنی تیز دھوپ میں آتے ہو۔۔۔۔ اس سے اچھا گھر پر ہی کیوں نہیں کھا لیتے ۔۔۔۔"
دھابے کے مالک نے پرتجسس لہجے میں پوچھا ۔۔۔۔
شرفو تھوڑی دیر خاموش رہا پھر لجاہت سے جواب دیا۔۔۔۔
" شرم آتی ہے۔۔۔۔ اب دونوں بچے بھی روزہ رکھنے لگے ہیں"
" تو پھر تم بھی روزہ رکھ لیا کرو "
دھابے کے مالک نے کہا ۔۔۔
"روز اسی نیت سے  سحری کرتا ہوں لیکن دوپہر تک قوت برداشت جواب دے جاتی ہے ۔۔۔۔"
ایک سرد آہ لے کر شرفو نے اپنی بات جاری رکھی۔۔
"بس یہ سمجھ لو دوست۔۔۔ برسوں کی کوتاہیوں کی سزا بھگت رہا ہوں۔۔"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments