Ticker

6/recent/ticker-posts

رمضان (افسانچہ) ✍️نصرت شمسی

رمضان
(افسانچہ)
✍️نصرت شمسی

شاہد نے ایک دم آواز بلند کی۔اپنا ہاتھ اٹھایا اور دھاڑتا ہوا بیوی کی طرف بڑھا۔ زبان لڑاتی ہے۔ جواب دیتی ہے۔ ابھی مزہ چکھاتا ہوں۔۔۔
ارے ارے نہ۔ چھوڑ دے رمضان ہیں۔ کیوں اپنا روزہ خراب کرتا ہے۔ اس کی تو عادت ہی یہی ہے۔
ساس نے گھورتی نگاہوں سے ڈری سہمی بہو کو دیکھا۔ سات سال کی وریشہ دوڈ کر پردے کے پیچھے۔ چھپ گئی کہ یہ نظارہ وہ اکثر دیکھا کرتی تھی۔ جب دادی ابا سے اس کی امی کی شکایتیں لگا لگا کر غصہ دلایا کرتی تھیں اور پھر ابا امی پر مردانگی دکھایا کرتے تھے اور وہ سہم۔کر کہیں چھپ جایا کرتی تھی۔۔
شاہد ماں کے ساتھ کمرے سے جا چکا تھا۔
وریشہ دوڑ کر ماں کے پاس آئی اور ان کے آنسو صاف کرنے لگی۔
اس نے ماں کو پیار کرتے ہوئے بڑی 
معصومیت سے کہا
امی اب تم روز روزہ رکھا کرو اور ابا اور دادی کو بھی رکھواو۔ ابا تمیں مارنا۔ چھوڑ دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments