5️⃣
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 49 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 5
شب قدر کےروز تراویح میں قرآن مکمل ہونے پر مسجد کمیٹی اور مسلیوں نے حافظ شاہنواز کو تحفوں،لفافوں اور گلاب کے پھول کے ہاروں سے لادکر ایک لاکھ اکاون ہزار روپے کا نذرانہ پیش کیا تو حافظ صاحب کا چہرہ خوشی سے دمکنے لگا ۔
میں نے حافظ صاحب کے قریب جا کر مصحافہ کیا اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے پوچھا ۔۔۔
"حافظ صاحب ۔۔کیسا محسوس کر رہے ہیں آپ ،مسلیوں کے اس خلوص،آپ کے استقبال اور آپ کے شایانِ شان نزارنہ پاکر !!؟"
"بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔میں والدین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے حافظ بنایا لیکن دوسری طرف مجھے دکھ بھی ہو رہا ہے کہ رمضان بعد رمضانی مومینین کے دیدار اگلے رمضان تک نصیب نہیں ہوں گے !!!"
✍️✍️✍️
0 Comments