1️⃣5️⃣
چھُٹی
افسانہ نِگار ✒️ احمد کمال حشمی
ایونٹ نمبر 49 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 15
رمضان کا پہلا روزہ تھا۔ میں اپنے دفتر سے نکل کر جب گھر پہنچا تو ٹھیک چار بج رھے تھے. بیگم نے میری طرف دیکھتے ہوئے حیرت سے پوچھا ۔۔۔۔۔۔
"آج آپ اتنی جلدی گھر کیسے آگئے؟ "
"آج سے روزہ شروع ھے نا۔ سرکاری ہدایت نامے کے مطابق روزے دار مسلمانوں کی تین بجے چھٹی ہوجایا کرے گی تاکہ بروقت گھر پہنچ کر سکون سے افطار کرسکیں"
"مگر آپ تو روزے سے نہیں ہیں ''
"بیگم ! یہ بات صرف آپ جانتی ہیں میرے دفتر کے لوگ نہیں" میں نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور فریج سے بوتل نکال کر حلق میں پانی انڈیلنے لگا۔
✍️✍️✍️

0 Comments