2️⃣
نفل روزہ
افسانہ نِگار ✒️ جاوید نہال حشمی
ایونٹ نمبر 49 🤲 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 2
💯 لفظی کہانی
شبِ برات اور نیاز فاتحہ جیسے معاملات میں عابد صاحب سے مسلکی اختلافات تھے۔ لہٰذا چاند رات کو میں نے موقع دیکھ کر طنزاً پوچھا:
”پورے رمضان میں اس سامنے والی بھکارن کو ہر روز کسی نہ کسی گھر سے افطاری پہنچ رہی تھی۔ اکثر ایک سے زیادہ گھرانوں سے افطاری پہنچ جاتی۔ مگر میں نے نوٹ کیا کہ آپ کے یہاں سے کبھی افطاری نہیں پہنچی۔کیا اس کے پیچھے بھی کوئی مسلکی معاملہ ہے؟“
”بالکل درست اندازہ کیا آپ نے ۔“ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ”رمضان کی بجائے میں اس کے نفل روزوں کی افطاری کرواتا ہوں ۔“
✍️✍️✍️
0 Comments