Ticker

6/recent/ticker-posts

کیسے عید مناؤں؟ ✍️ فریدہ نثار احمد انصاری

کیسے عید مناؤں؟
✍️ فریدہ نثار احمد انصاری
دوحہ قطر

خالی برتن چیخ ر ہا ہے کیسے عید مناؤں؟
چولہا بھی خاموش پڑا ہے کیسے عید مناؤں؟

کاجو ، کشمش، پستہ اب خوابوں میں کھائیں گے
مہنگائی کا شور مچا ہے کیسے عید مناؤں؟

بند ہیں سارے در دروازے گھر گھر میں سناٹا ہے
رستہ بھی ویران پڑا ہے کیسے عید مناؤں؟

ہر بستی میں خوں ریزی ہے ہر رستے پر خطرہ ہے
چاند لہو میں ڈوب گیا ہے کیسے عید مناؤں؟

پھول نہیں ہیں گلدانوں میں دل میں نہیں ہیں اُمیدیں
شاخ پہ غنچہ سوکھ چکا ہے کیسے عید مناؤں؟

عید کے دن بھی محو سفر ہے خوابوں کا شہزادہ
کنگن میرا ٹوٹ گیا ہے کیسے عید مناؤں؟
 
ہے بھائی بھائی کا دشمن ، سرحد آنکھیں مو ندھے
شعب ابی طالب یاد آئے کیسے عید مناؤں؟

🏵️

Post a Comment

1 Comments

  1. ماشاءاللہ بہترین عکاسی کی گئ ہے آج کے وقت کی

    ReplyDelete