Ticker

6/recent/ticker-posts

آج ہے حرفِ مُدَّعا توبہ ✍️محمد حسین مشاہد رضوی

آج ہے حرفِ مُدَّعا توبہ
✍️محمد حسین مشاہد رضوی


آج ہے حرفِ مُدَّعا توبہ
یعنی ہے دُرِّبے بہا توبہ

ہوگئے ہم گناہ گار بہت
کردےہم سب کی رہنما توبہ

تیرے فضل و کرم سے اے مولیٰ
پَل میں دھوتی ہے ہر خطا توبہ

ہاتھ پھیلائے ہیں ترے در پر
سچّے دل سے تُو کر عطا توبہ

رات بخشش کی مغفرت کی ہے
تجھ سے کرتے ہیں بَرملا توبہ

ہم کو توبہ پہ استقامت دے
کرتے رہتے ہیں بارہا توبہ

کرلےمقبول اے خداے کریم
از طفیلِ شہِ دَنا توبہ

اُس کی قسمت سنورتی رہتی ہے
کرتا رہتا ہے جو سدا توبہ

یہ مشاہد بہ صد خلوص و ادب
تجھ سے کرتا ہے یاخدا توبہ
🕌


13 شعبان المعظم 1443ھ
17 مارچ 2022ء بروز جمعرات

Post a Comment

0 Comments