Ticker

6/recent/ticker-posts

من کی آواز | محمد نجیب پاشا

من کی آواز
محمد نجیب پاشا
پنڈت دیا شنکر ایک غیور قسم کے انسان تھے۔پورے محلے میں ان کا اچھا خاصہ دبدبہ تھا۔بڑے بڑے لیڈروں سے ان کی جان پہچان تھی جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔محلے کے ‌سارے لوگ جانتے تھے کہ وہ ایک کٹر قسم کے مذہبی انسان ہونے کی وجہ سے اپنے مذہب کے خلاف ایک لفظ بھی سنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
آج وہ اپنے گھر کے برآمدے میں نظریں نیچی کیٔے کسی گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے تھے پھر تھوڑی دیر کے بعد انھوں نے ایک فیصلہ کیا اور اپنے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ لے کر گھر سے باہر نکلے۔ محلے کے سارے لوگ حیرت سے انھیں مڑ مڑ کر دیکھ رہے تھے۔میں نے بھی پلے کارڈ پر نگاہ ڈالی جس میں حجاب میں ملبوس اوپر کی جانب ہاتھ اٹھائے ایک لڑکی کی تصویر بنی ہوئی تھی اور اللہ اکبر لکھا ہوا تھا۔
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments